مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ

مقبوضہ فلسطین میں آباد ایتھوپیائی مہاجرین نے نسل پرستی کے خلاف ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے حیفا علاقے میں رہنے والے ایتھوپیائی نژاد یہودیوں نے منگل کے روز ایک بار پھر مظاہرہ کرکے صیہونی حکام کی نسل پرستانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔ مظاہرین نے سیاہ فام ہونے کے باعث ان پر سیاسی میدان میں داخل ہونے پر پابندی کی بھی مذمت کی۔ رواں مہینے میں اس سے پہلے بھی بیت المقدس اور تل ابیب میں دو مظاہرے کئے گئے تھے جو پولیس کی مداخلت کے باعث پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہو گئے اور ان میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔ مقبوضہ فلسطین میں تقریبا ایک لاکھ پینتیس ہزار ایتھوپیائی نژاد یہودی رہتے ہیں جو اسرائیلی حکام کے جھوٹے پروپیگنڈوں کے دھوکے میں آکر اس علاقے میں آکر آباد ہو گئے ہیں لیکن سیاہ فام ہونے کے باعث انھیں اسرائیلی معاشرے میں متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی صدر روین ریولین نے گذشتہ پیر کو اتھوپیائی نژاد شہریوں کے سلسلے میں صیہونی حکام کی پالیسیوں کے غلط ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button