کراچی صفوراچورنگی کے قریب سپاہ صحابہ کابس پر حملہ،43 اسماعیلی شیعہ شہید

کراچی:شیعت نیوز۔ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بس پر سپاہ صحابہ کے دہشتگردوںنے حملہ کیا ،جس کے نتیجے 43اسماعیلی شیعہ شہیداور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں 25 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بس پر فائرنگ کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے بس پر چاروں طرف سے فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق 4 موٹر سائیکلوں پر 8 سپاہ صحابہ کے دہشتگردوںد سوار تھے جنہوں نے بس پہلے روکا اور پھر چاروں طرف سے گھیر کر فائرنگ کی۔
فائرنگ شروع ہوتے ہیں قریب واقع علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور مارکیٹ مکمل طور پر بند ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ ساتھ امدادی رضا کار متاثرہ مقام پر پہنچے اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بس میں سوار افراد کراچی کے علاقے اسکیم 33 سے عائشہ منزل جا رہے تھے، ان کو صفورا چورنگی کے قریب غازی گوٹھ کے مقام پر سنسان مقام پر روکا گیا اور پھر اس پر چاروں طرف سے فائرنگ کی گئی۔
حکام کے مطابق بس میں سوار افراد روزانہ اس مقام سے گزرتے تھے جبکہ معمول کے مطابق یہ افراد آج بھی عائشہ منزل جا رہےتھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آور بس میں بھی داخل ہوئے اور فائرنگ کی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو نشانہ بنایا جا سکے
زخمیوں کو گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں سول اسپتال اور عباسی شہید سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے متاثرہ مقام سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے۔








