مشرق وسطی

بحرین: نبیل رجب کی حراست میں مزید توسیع

آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے بحرین کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نبیل رجب کی حراست کی مدت میں مزید توسیع کر دی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے پیر کے روز نبیل رجب کی حراست کی مدت میں مزید پندرہ دن کی توسیع کر دی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار بے بنیاد وجوہات کی بنا پر ان کی حراست کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ دریں اثنا مرآت البحرین ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرینی عوام نے گزشتہ ہفتے کے دوران آل خلیفہ حکام کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں چالیس بڑے مظاہرے کیے ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن عوامی انقلابی تحریک جاری ہے۔ بعض عرب ممالک خاص طور پر سعودی عرب کے تعاون سے بحرینی فوجیوں کے جارحانہ اور تشدد پسندانہ اقدامات کے باوجود بحرینی عوام کا کہنا ہے کہ وہ ایک عوامی اور جمہوری حکومت کے قیام تک اپنی پرامن جدوجہد اور مظاہرے جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button