ایران

سعودی عرب میں ایران کو نقصان پہنچانے کی جرات نہیں

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹجک تحقیقاتی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کی توسیع پسندیوں سمیت ہرقسم کی توسیع پسندیوں کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے-
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تہران میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں یمن پر سعودی عرب کے حملے جاری رہنے اور آل سعود کی طرف سے پانچ روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بارے میں کہا کہ یہ جنگ بندی نمائشی ہے کیونکہ ایک طرف تو یمن کے رہائشی اور غیرفوجی علاقوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملے بدستور جاری ہیں اور دوسری طرف امریکہ نے واضح تضاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں یمن پر سعودی عرب کے حملوں اور یمن میں جنگ بندی کے اعلان کی حمایت کی ہے- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سعودی عرب کی جانب سے ایران کی انسان دوستانہ امداد یمن لے جانے والے بحری جہازوں کو روکنے کے بارے میں کہا کہ ممکن ہے یمن کو ایران کی امداد بھیجنے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں لیکن سعودی حکومت ایران کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی جرات نہیں رکھتی ہے کیونکہ ایران نے ثابت کردیاہے کہ اس نے ہر قسم کی توسیع پسندی کا مقابلہ کیا ہے- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں امریکی دھمکیوں کی تکرار کے بارے میں کہا کہ ایران علاقے کی ایک طاقت کی حیثیت سے امریکہ اور کسی بھی دوسرے ملک کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ وہ اس کے داخلی امور میں مداخلت کرے- انہوں نے کہا کہ ایران اپنے مفادات کا دفاع کرے گا-

متعلقہ مضامین

Back to top button