یمن

یمن پر سعودی بحریہ کا حملہ ناکام

یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے پیر کو صوبہ عدن کو نشانہ بنانے کی، آل سعود کے پچاس جنگی جہازوں کی کوشش ناکام بنا دی-
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے پیر کو صوبہ عدن پر حملے کی سعودی بحریہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا- یمن کی فوج کے ایک باخبر ذریعے نے اس سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی بحریہ کی یہ سب سے بڑی فوجی کاروائی تھی جسے فوج اور انقلابی کمیٹیوں کی کوششوں سے ناکام بنا دیا گیا- رپورٹ کے مطابق ان کاروائیوں کے مقابلے میں آل سعود کے کئی جنگی بحری جہاز تباہ اور اس پر تعینات فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا- باخبر ذریعے کے مطابق ان میں سے ایک بحری جہاز کو یمنی فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا اور اس پر سوار افراد کو گرفتار کرلیا- دوسری جانب باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مشترکہ سرحد پر، آل سعود کی فوج سے وابستہ تین فوجی مراکز پر حملے ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button