لبنان

لبنان،سید حسن نصراللہ مختلف رہنمائوں سے ملاقات،تکفیری دہشت گردوں کےخاتمے پراتفاق۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}آج حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ اورجماعت”تبدیلی واصلاح” کے سربراہ عماد میشال عون کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں جانب سےیہ اتفاق سامنے آیاکہ ملک سے تکفیری جماعتوں کا صفایا کرنے میں دونوں جماعتیں اہم کرداراداکریں گے۔
العھد نیوز رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں لبنانی وزیرخارجہ جبران باسیل،معاون سیاسی الحاج حسین خلیل اودیگر افرادنے بھی شرکت کیے،اس ملاقات میں شریک تمام افرادنے لبنان سمیت خطے میں جاری تمام صورت حال کے حوالے سے جائزہ لیا اورخاص طورسے اس وقت خطے کوتکفیری دہشت گردجماعتوں کوجن چیلنجوں کاسامناہے کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی،ذرائع کے مطابق انہوں نے اس بات پرزوردیتے ہوئے یہ اتفاق کیا کہ ملک سمیت خطے سے تکفیری دہشت گردوں کی اس ناسورکوختم کرنے میں سب مل کراہم کرداراداکریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button