لبنان

یمن پرسعودی عرب کی فوجی جارحیت اس کی ناکامی کا ثبوت ہےحزب اللہ

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کونسل کے ڈپٹی ڈائرکٹر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود یمن پرسعودی عرب کی فوجی جارحیت اس کی ناکامی کا ثبوت ہے-
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ یمن کے خلاف سعودی جارحیت سے تکفیریوں اور صیہونیوں کو بہت امید تھی لیکن وہ پوری نہیں ہو سکی – انھوں نے کہا کہ تکفیریوں اور صیہونیوں کے لئے، سعودیوں کا حملہ یمنی بچوں، عورتوں اور بے گناہ انسانوں کے خون میں تر ہے اور سعودی عرب کا اعتدال پسندی کا نعرہ، یمن میں اس کے روزانہ انجام پانے والے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتا- شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملے، اس کے اعلانیہ اور خفیہ اہداف کے حصول میں ناکامی کا ثبوت ہیں اور سب جانتے ہیں کہ سعودی حکومت اپنے سیاسی اور جنگی مقاصد کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام اور جنگ اپنے حق میں ختم کرنے سے عاجز ہے- حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ سعودی عرب جس نے یمن کے خلاف جنگ شروع کی ہے اب اس کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ اسے کس طرح ختم کرے، سعودی عرب نے عالم اسلام میں اپنی عزت و اعتماد اور حثیت کھو دی ہے، اور اسے ایسی شکست ہوئی جس کی تلافی ممکن نہیں ہے کہ جس کی سعودی عرب کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی – انھوں نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت سے ان کی اعتدال اور میانہ روی کی شبیہ پوری طرح خراب ہوگئی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button