ایران

ایران کبھی بھی ایٹم بم حاصل کرنے کی کوشش میں نہیں رہا

خطیب جمعہ تہران نے کہا ہے کہ مغرب کے دباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران اپنا پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا-
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ اھل بیت عصمت و طہارت اور بزرگان دین کی پیروی سے مسلمانوں کو عزت اور سربلندی حاصل ہوگی- انہوں نے کہا کہ ایران فکر و منطق کی اساس پر اپنے ایٹمی حقوق کا دفاع کررہا ہے-آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے کہا کہ ایران نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ کبھی بھی ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے درپئے نہیں تھا- خطیب جمعہ تہران نے مغربی حکام کے ان بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران پراعتماد نہیں جاسکتا کہا کہ مغربی حکام ایسے حالات میں ایران کی نیک نیتی اور سچائی پر سوالیہ نشان لگارہے ہیں کہ وہ خود جھوٹ بول کر دوسرے خود مختار ملکوں میں مداخلت کرتے ہیں جس سے امن عالم خطرے میں پڑجاتا ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے آل سعود کے ہاتھوں یمن کے عوام کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے عوام اور دیگر مسلمان قوموں کو آل سعود کی مجرمانہ کاروائیوں پر خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے اور اس کے غیر انسانی اقدامات پر اعتراض کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا اگر قومیں آل سعود کے غیر انسانی اقدامات پر اعتراض نہیں کریں گی تو اسکے اقدامات میں شریک سمجھی جائیں گی- خطیب جمعہ تہران نے امریکی کانگریس میں عراق کے ب‏عض گروہوں کو براہ راست مسلح کرنے کے بل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ امریکی کانگریس عراق کے ٹکڑے کرنے کی شازش کررہی ہے اور اس ملک کو شیعہ، سنی اور کردوں کے درمیاں بانٹنا چاہتی ہے- انہوں نے کہا کہ عراقی عوام متحد ہیں اور ان سازشوں کے خلاف ڈٹے رہیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button