کراچی آپریشن، متعدد ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے باوجود اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی
شیعت نیوز۔ گزشتہ دو سال کے دوران ٹارگٹ کلرز کی جانب سے اساتذہ پر کئی قاتلانہ حملے کیے گئے جن میں متعدد شہید ہوئے۔ 18 مارچ 2013ء کو لیاقت آباد میں دہشت گردوں نے شیعہ پروفیسر سبط جعفر زیدی کو فائرنگ کرکے شہید کیا، وہ لیاقت ڈگری کالج کے پرنسپل ہونے کے ساتھ ساتھ نامور شاعر بھی تھے۔ 18 فروری 2014ء کو کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں 15 سال تک درس و تدریس سے وابستہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید قاضی کو گھات لگائے بیٹھے موٹر سائیکل سواروں نے کالج کے مین گیٹ کے سامنے ہی گولیاں ماریں۔ 18 ستمبر 2014 کو پروفیسر ڈاکٹر محمد شکیل اوج جو جامعہ کراچی میں فیکلٹی آف اسلامک اسٹیڈیز کے ڈین تھے، کو دن دہاڑے گلشن اقبال مین یونیورسٹی روڈ پرتعاقب کرکے شہید کیا جبکہ رواں ماہ 16 اپریل 2015ء کو جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی وائس پرنسل ڈاکٹر ڈیبرالوبو پر شہید ملت روڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئیں۔