ایران

یمنی عوام کے لئے امدادی کاموں میں رکاوٹ سعودی عرب کی ظالم ہونے کی واضح دلیل ہے، مرضیہ افخم

شیعت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کے ہلال احمر ادارے کے طبی اور غذائی امداد کے حامل جہاز کو صنعا میں اترنے سے روکنے کے سعودی عرب کے اقدام کو جنگی جرائم اور کینہ اور عداوت پر مبنی قراردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ایران کے ہلال احمر ادارے کے طبی اور غذائی امداد کے حامل جہاز کو صنعا میں اترنے سے روکنے کے سعودی عرب کے اقدام کو جنگی جرائم اور کینہ اور عداوت پر مبنی قراردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یمن عوام کی امداد کے لئے امدادی سامان اور امدادی ٹیموں کو روک کر سعودی عرب جنگي جرائم اور گناہ کا ارتکاب کررہا ہے۔ ایرانی ترجمان نے بین الاقوامی امدادی ادارے پر زور دیا ہے کہ وہ یمن میں طبی اور غذائی امداد پہنچانے کے سلسلے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔ ترجمان نےکہا کہ سعودی عرب یمنی عوام کو بھوکا اور پیاسا شہید کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button