یمن

صنعا کے ہوائی اڈے پر سعودی طیاروں کی بمباری

شیعت نیوز : عرب ذرائع کے مطابق سعودی جنگی جہازوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ پر بمباری کی ہے- سعودی حکومت کے اس جارحانہ اقدام کے نتیجے میں آل سعود کے جنگی طیاروں نے صنعا ایئرپورٹ کو بھاری نقصان پہنچایا- صنعا ہوائی اڈے کے ڈائرکٹر خالد الشایف نے بتایا ہے کہ صنعا ہوائی اڈے پر بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے- صنعا ایئرپورٹ سیاسی تنازعات سے ہمیشہ دور رہا ہے اور معاشرے کے ہر طبقے کی خدمت کرتا رہا ہے- صنعا ایئرپورٹ یمن میں داخل ہونے کا واحد راستہ ہے اور سبھی کو انسان دوستانہ خدمات فراہم کر رہا ہے- اس ایئرپورٹ پر حملے سے واضح ہو گیا ہے کہ جو لوگ انسانی حقوق اور انسانی امداد کو اہمیت دینے کا دعوی کرتے ہیں وہ اپنے دعؤوں میں جھوٹے ہیں- ان کی کارکردگی ان کے دعؤوں کے بالکل برخلاف ہے- انہوں نے کہا آج اس ہوائی اڈے پر بلاجواز بمباری کی گئی ہے اور غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ ان واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ دشمن ہماری غیر فوجی تنصیبات پر رحم کر رہا ہے نہ ہی انسان دوستانہ مسائل پر توجہ دے رہا ہے- انھوں نے کہا کہ مسلسل بمباری ہو رہی ہے اور جارح دشمن ہمارے اوپر مسلسل گشت کر رہا ہے- قابل ذکر ہے کہ آل سعود کے جنگی جہازوں نے مغربی یمن میں واقع الحدیدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی چار حملے کئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button