پاکستان

علامہ ناصر عباس کا پشاور میں طوفانی بارشوں اور نیپال زلزلہ پر اظہار افسوس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پشاور میں طوفانی بارشوں اور نیپال میں آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں دو ہزار سے زائد ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے المناک سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں پشاور کے متاثرہ عوام اور اقوام عالم کو نیپال کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اسے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے عمل کو زیادہ تیزی کے ساتھ سرانجام دینے کی ضرورت ہے، تاکہ ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو نکالا اور متاثرین کو ادویہ اور خوراک کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک سانحہ پر ہمیں نیپال کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی ہے اور بڑے پیمانوں پر قمیتی جانوں کے ضیاع پر انہیں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button