پاکستان

کراچی، امریکی خاتون ڈاکٹر پر حملے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے ملوث ہونیکا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سینٹرل جیل کراچی میں قید کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل امریکی خاتون ڈاکٹر ڈیبرا لوبو پر حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی امریکی خاتون ڈاکٹر کے کیس کی تحقیقات میں پولیس کو اہم شواہد ملے گئے، تفتیشی ذرائع کے مطابق امریکی خاتون ڈاکٹر ڈیبرا لوبو پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔ ملزمان پولیس پر حملوں سمیت دہشتگردی کی متعدد سنگین ورادتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملنے والے دیگر شواہد کی مدد سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے شواہد کی روشنی میں سینٹرل جیل میں قید کورنگی سے پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم ندیم اقبال اور دیگر قیدیوں سے کیس کے حوالے سے تفتیش کی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ دہشتگردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ شہر میں دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، اور واردات کے بعد کچھ عرصے کے لئے روپوشی اختیار کر لیتا ہے۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق وردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ دہشت گردی کی چار مختلف ورادتوں میں استعمال ہوا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی خاتوں ڈاکٹر ڈیبرا لوبو کو کراچی کے علاقے فیروز آباد میں دہشت گردوں نے 16 اپریل بروز جمعرات فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button