عراق

عراق: الانبار کے الثرثارعلاقے سے دہشتگردوں کا صفایا

عراق کے صوبے الانبار کے شمال میں واقع ناظم تقسیم ثرثار علاقہ، عراقی فوج اور داعش تکفیری عناصر کے درمیان تین دن تک شدید لڑائی کے بعد آزاد کرا لیا گیا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج، داعش دہشت گرد گروہ کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کےلئے، وسیع پیمانے پر اس گروہ کے خلاف کاروائیاں انجام دے رہی ہے۔ عراق کی سیکورٹی فورسز نے داعش دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچانے اور اس گروہ کے مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد ناظم تقسیم ثرثار علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے واپس لے لیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی کہا ہے کہ فوج نے اس علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اس سے قبل بھی فوج نے کئی علاقے داعش کے قبضے سے آزاد کرائے ہیں۔ داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی کے سبب، دہشت گردوں کی وحشیانہ کاروائیوں میں شدت آگئی ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز بھی عراق میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں اکیس عراقی جاں بحق اور ترپن زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button