لبنان

حزب اللہ، دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے آمادہ

لبنان اور شام کے سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے حزب اللہ خود کو آمادہ کر رہی ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان اور شام کے درمیان سرحدی علاقوں اور القلمون کی پہاڑیوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی کاروائی عنقریب ہی شروع کردی جائے گی اور اس کے لئے مجاہدوں میں اسّی فیصد آمادگی پائی جاتی ہے۔ لبنان کے خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے مشرقی علاقوں اور شام کے القلمون پہاڑی سلسلے میں حزب اللہ کے جیالوں کی آمادگی سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ان علاقوں سے دہشت گردوں کاصفایا کرنے کے لئے آئندہ چند گھنٹوں یا چند دنوں میں اس کاروائی کا آغاز ہوجائے گا۔ "الحدث نیوز” ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے مذکورہ کاروائی کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور اپنے فوجیوں کو القلمون کے دیہی علاقوں کے اطراف میں تعینات کردیا ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس کاروائی کے بارے میں تفصیل سے بتایا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button