پاکستان

امام کعبہ کا پاکستان دورہ ایک خاص مکتبہ فکر کو پرموٹ کرنا نظر آتاہے ،ثروت اعجاز قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ،یمن مسئلے پر پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد ملک کے 18کروڑ عوام کی آواز ہے ،حرمین وشریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا اہم جز ہے ،حرمین وشریفین کے تحفظ کیلئے کسی صورت غافل نہیں رہ سکتے ،سلامتی کونسل کی قرار داد کی حکومت پاکستان حمایت کرچکی اور یہ ہی عوام کی ترجمانی ہے ،سلامتی کونسل کی قرار داد پر من وعن فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،پاکستان میں دہشتگردی میں خوارج ملوث ہیں جو یہود نصاریٰٰ کے ایجنٹ اور اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ،عالم اسلام کے تحفظ کیلئے قرآن وسنت پر عمل پیر ا ہونا ہوگا،قول وفعل کا تضاد عالم اسلام کے اتحادمیں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،امام کعبہ کا پاکستان دورہ ایک خاص مکتبہ فکر کو پرموٹ کرنا نظر آتاہے ،مسلمانوں کے اتحاد کیلئے انہیں تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ سے رابطے کرنا چاہیے تھے ،انہوں نے کہا کہ ہر عاشق رسول مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ کو اپنی سب سے بڑی سعادت سمجھتا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پس پشت کونسے عناصر ہیں ساری دنیا کو پتہ ہے ،استحصالی اور مفاد پرست قوتیں پاکستان میں دہشتگردوں کو سپورٹ کرنا بند کردیں تو دنوں میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائیگا،ضرب عضب آپریشن اسلام کے چوروں اور ملک دشمن قوتوں کی موت ہے ،ضرب عضب آپریشن کی حمایت آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کرتے رہینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button