پاکستان

مسئلہ یمن کا واحد حل مذاکرات ہیں، ناظرعباس تقوی

جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبۂ سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ یمن کا واحد حل مذاکرات ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی وہ راستہ ہے کہ جس سے دنیا کے بڑے بڑے مسائل حل ہوتے ہیں ،لیکن مذاکرات کا عمل اس وقت ہی آگے بڑھ سکتاہے کہ جب سعودیہ عرب یمن پر اپنے فضائی حملے بند کرے اور یمن کا مسئلہ یمن کی عوام کو ہی حل کر نے دے جہاں تک پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کی بات ہے تو پاکستانی عوام نے حکمرانوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کو اس جنگ میں کودنےکی ضرورت نہیں ہے بلکہ مصالحت کے ذریعے یمن کے مسئلے کا حل نکالنے کی ضرورت ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی قیادت کا موجودہ دورۂ سعودیہ عرب مسئلہ یمن کے حل کے حوالے سے ہے اور پاکستانی قیادت عوامی مؤقف کی ترجمانی کرتے ہوئے سعودیہ عرب کو مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے پر زور دے گی اور ان مذاکرات کے مثبت اثرات مشرق وسطٰی پر بھی اثر انداز ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button