پاکستان

شیعہ آئمہ مساجد ایم کیو ایم امیدوار کی حمایت کیلئے عوام سے اپیل کریں گے، علامہ عون نقوی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے ہمیشہ اپنے عوامی نمائندگان کو عوام کی بلا امتیاز خدمت کا درس دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقو ں میں بسنے والے عوام گزشتہ 30 سالوں سے ایم کیو ایم کو انتخابات میں منتخب کرتے آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد کے ہمراہ شیعہ آئمہ مساجد امامیہ کے سربراہ علامہ عون محمد نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن شاکر علی، علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین ایم کیو ایم کے وفد میں شامل تھے۔ ملاقات کے موقع پر علامہ عون محمد نقوی اور شیعہ آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے دیگر عہدیداران علامہ اکرام ترمذی، مولانا محمد حسن شریفی، مولانا آغا ظہور حسین، مولانا رجب علی، مولانا خلیل احمد کمیلی، مولانا ناصر شگری، مولانا راہب علی، مولانا غلام محمد سرباز، مولانا مرزا طاہر علی و دیگر نے حلقہ این اے 246 میں ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار کنور نوید جمیل کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ آئمہ مساجد امامیہ حلقہ میں موجود اپنی مساجد میں حق پرست امیدوار کی حمایت کیلئے عوام سے اپیل کریں گے کیونکہ الطاف حسین واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ شیعہ برادری کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ دریں اثناء ایم کیو ایم کے وفد کے ارکان نے علامہ عون محمد نقوی اور ان کے رفقاء کار کی حمایت پر الطاف حسین کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button