پاکستان

سعودی عرب نے فوج بھجوانے کے بدلے پاکستان کو مفت تیل دینے کی پیشکش کر دی

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امراء میں سعودی عرب کے 10 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ سعودی وفد کی قیادت سعودی عرب کے وزیر مملکت ران برشیخ نے کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں یمن پر سعودی جارحیت اور بے گناہ یمنی عوام پر حملوں کے لئے پاک فوج بھیجنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی وفد نے پاکستان کو مزید سہولتیں اور مفت تیل دینے اور کچھ قرضے بھی ادا کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے وفد کو بتایا کہ پارلیمنٹ قرار داد منظور کر چکی ہے جبکہ اس کے بعد خصوصی اجلاس میں بھی متفقہ رائے یہی ہے کہ فوج بھیجنا پاکستان کو مشکل میں ڈال سکتا ہے جس پر وفد نے میاں نواز شریف کو بتایا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ پاکستان کو بھی عرب لیگ میں شامل کرائیں جس کے بعد پاکستان کے لئے فوج بھجوانے کا راستہ کھل جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تاہم مذاکرات بے نتیجہ ہی رہے اور سعودی وفد اسلام آباد لوٹ گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button