پاکستان

کراچی: ڈیفنس موڑ پر کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے ایس ایچ او پریڈی شہید

 شیعت نیوز  کے نمائندے کے مطابق جمعرات کو کراچی کے علاقے اختر کالونی میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے  موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایس ایچ او پریڈی اعجازخواجہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اعجاز خواجہ کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق اعجاز خواجا کو 3 سے 4 گولیاں لگیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایس ایچ او پریڈی کے قتل کی شدید مذمت کی جبکہ واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں قائم کردی گئی۔

شہید کی جسد خاکی کو امام بارگاہ شاہ یژب ڈبفنس منتقل کردیا گیا ہء جہاں بعد نماز مغرب ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گئی ۔

واضح رہے اس سے قبل پریڈی تھانے کے ہی ایس ایچ او شہید سید غضنفر کاظمی کو کالعد سپاہ صحابہ کے دہشتگردو نے نشانہ بنا کے شہید کردیا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button