پاکستان

یمن سعودیہ جنگ میں پاکستان کا فریق نہ بننا انتہائی خوش آئند ہے، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کئے جانے پر پارلیمانی کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن اور سعودی عرب کے درمیان جاری جنگ میں پاکستان کا فریق نہ بننا انتہائی خوش آئند ہے، اور اس کے مثبت ثمرات جلد ہی مسلم امہ اور خطے پر رونما ہونگے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ کہ پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں یمن کے معاملے پر مسلم امہ اور عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے، لہٰذا ہم امید کرتے ہیں کہ اس قرارداد کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے، اور یمن کی خانہ جنگی کو مذاکرات، بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے ختم کرانے کیلئے مسلم امہ اور عالمی برادری اپنی تمام توانائیوں اور صلاحیتیوں کا استعمال کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button