پاکستان

یمن مسئلے کا سیاسی حل ہی امن کی ضمانت ہے، ثروت اعجاز قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان ،ایران ،ترکی یمن ،سعودیہ کشیدگی کا پرامن سیاسی حل نکالیں،یمن مسئلے کا سیاسی حل ہی امن کی ضمانت ہے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت12اپریل کو سیدنا صدیق اکبر ریلی نکالی جائے گی ،کارکنان سیدنا صدیق اکبر ریلی میں عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں ،کارکنان ریلی کی تیاریاں شروع کردیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مذہبی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نےکراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کو شفاف بنانا الیکش کمیشن اور حکومت کی ذمہ داری ہے ،ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اس قومی فرض کو ادا کرتے ہوئے عوام اپنی سوچ ومنشاء کے مطابق ووٹ کا استعمال کریں ،عوام تبدیلی چاہتے ہیں کھوکھلے دعوئے کرنیوالوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،ضمنی انتخابات میں عاشقان رسول ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ خوف کی فضاء کو ختم کرنا ہے تو ایسے حالات بنانے ہونگے کہ عوام اپنی مرضی ومنشاء کے مطابق ووٹ کا استعمال کرسکیں ،سیاست ایک دوسرے کی عزت واحترام اور تحفظ فراہم کرتی ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے تمام اکائیوں کو یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ،دہشتگردی کے خلاف فوج ،رینجر ز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button