پاکستان

کراچی: رینجرز سے مقابلے میں 5 تکفیری دہشت گرد واصل جہنم

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس سے مقابلے میں 5 تکفیری  دہشت گرد واصل جہنم  ہو گئے، کارروائی میں 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے کیماڑی ٹاپو میں دہشت گردوں سے رینجرز سے مقابلہ ہوا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ٹاپو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی ایک اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ واصل جہنم  ہونے والے کالعدم تکفیری دیوبندی تنظیم کے کارکن تھے۔

رینجرز کے ترجمان نے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران کالعدم تکفیری دیوبندی تنظیم کے دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملے کیا جس سے دو رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

رینجرز کی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

واصل جہنم ہونے و الے دہشت گردوں کی شناخت عمر، جاویدحسن عرف یاسین، طلحہ فیصل عرف عمران، انیس احمد عرف ثاقب اور عبدالرؤف عرف بلال کے ناموں سے ہوئی۔

رینجرز ترجمان کے مطابق مقابلے میں مارا جانے والا عمر کا تعلق الیاس کشمیری گروپ سے تھا اور وہ کراچی کا امیر تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد 2014 میں رینجرز کے سیکٹر کمانڈر پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور بینک ڈکیتیاں بھی کرتے رہے ہیں جبکہ خود کش حملوں میں ملوث تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button