پاکستان

پاکستانی خیراتی تنظیم پر سعودی، امریکی پابندی

امریکا اور سعودی عرب نے مبینہ طور پر عسکریت پسند گروہوں کی مالی معاونت کرنے پر پاکستان کی ایک خیراتی تنظیم الفرقان فاؤنڈیشن ویلفئیر ٹرسٹ پر پابندی لگا دی۔

امریکا کے محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ الفرقان تنظیم نے ماضی میں پابندیوں سے بچنے کیلئے اپنا نام تبدیل کیا تھا۔

تنظیم پر الزام ہے کہ اس نے انسانی ہمدردی کے پردے میں پاکستان اور افغانستان میں شدت پسند گروہوں کی مالی معاونت کی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے ایک سینئر عہدے دار ایڈم زوبن نے جاری بیان میں کہا ‘ہم دہشت گردی کیلئے فنڈ فراہم کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کیلئے پر عزم ہیں، بالخصوص وہ جو خیراتی سرگرمیوں کے نام پر یہ کام کرتے ہیں’۔

محکمہ خزانہ نے مزید بتایا کہ پابندیوں کی وجہ سے الفرقان امریکی مالیاتی سیکٹر سے بے دخل ہو جائے گی، اس کے علاوہ امریکی باشندے اس تنظیم سے کسی قسم کا کاروبار نہیں کر سکیں گے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق، سعودی عرب نے بھی انسداد دہشت گردی کے ایک قانون کے تحت اس تنظیم پر پابندی لگائی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button