مشرق وسطی

یمن سعودیوں کا قبرستان بنے گا: اوزگوندوز

ترکی کے معروف مذہبی رہنما صلاح الدین اوز گوندوز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یمن سعودیوں کا قبرستان بنے گا-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین اوزگوندوز نے استنبول میں ہونے والے ایک اجلاس میں کہ جس میں عوامی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی، یمن پر سعودی عرب کے فوجی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں- سعودی عرب ہوائی حملوں میں یمن کے غذائی اشیا کے کارخانوں، بجلی گھروں اور بنیادی تنصیات کو اندھا دھند نشانہ بنا رہا ہے- انھوں نے یہ سوال اٹھاتے ہوئے کہ یمن کی بنیادی تنصیبات اور کارخانوں پر بمباری کے لیے سعودی عرب کا کیا بہانہ ہو سکتا ہے، جواب دیا کہ ان کا ہدف و مقصد اسلامی ملکوں کی سرزمین پر جنگ و خونریزی ہے لیکن یمن سعودیوں کا قبرستان بنے گا- اوزگوندوز نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یمن میں عوامی تحریک انصار اللہ تکفیری گروہوں کے ساتھ جنگ کر رہی ہے،سوال اٹھایا کہ امریکہ جو تکفیری گروہوں کا مقابلہ کرنے کا دعوی کرتا ہے، انصار اللہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی کیوں حمایت کر رہا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button