پاکستان

پاکستانی فوج کو سعودی جنگ کا ایندھن نہ بنایا جائے، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے قاضی عتیق الرحمان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یہودی لابی مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر تباہ کرنا چاہتی ہے، امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کے لئے مسلم ممالک کو میدان جنگ بنا رہا ہے، خانہ کعبہ اور گنبد خضرا کی حرمت کیلئے جان بھی قربان کر سکتے ہیں لیکن پاکستانی فوج کو سعودی جنگ کا ایندھن نہ بنایا جائے، سعودی عرب نے یمن نے مداخلت کر کے عالم اسلام کو آزمائش میں ڈال دیا ہے، حکمرانوں خاندان کے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر قومی فیصلے نہیں ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں فوج کشی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان کو یمن کے تنازع میں فریق بننے کی بجائے سفارت کاری تک محدود رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا یمن میں مزید کشت وخون روکنا ہی دانش مندی ہے، امریکہ مشرق وسطیٰ میں شیعہ سنی جنگ کو بھڑکا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button