یمن

یمن پر آل سعود کی وحشیانہ جارحیت جاری ہے

یمن کے شہریوں پر آل سعود اور اسکے اتحادیوں کی بمباری بدستور جاری ہے-

یمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یمن کے چار عام شہری سرحدی علاقے البرم میں ایک گاڑی پر سعودی طیاروں کے میزائیل حملے میں جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں- یمن کے مقامی ذرائع کے مطابق سعودی طیاروں کے حملوں میں عدن ایرپورٹ پر کئی طیاروں میں آگ لگ گئی- جمعے کی صبح، سعودی جارحین نے صنعا کے کئی علاقوں پر بمباری کی تھی- ادھر اقوام متحدہ میں انسان دوستانہ امداد کے کوآرڈی نیٹر نے سعودی عرب کی بمباری میں بچوں کے مارے جانے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے- انہوں نے کہا کہ یمن کے الضالع صوبے میں ایک نوجوان امدای کارکن، سعودی حملوں میں مارا گیا ہے- انہوں نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں ریڈکراس اور دیگر امدادی کارکنوں کی حفاظت کے عالمی قوانین کا احترام کرے- انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر یمن کے شہریوں کو امدادی سامان کی ترسیل کی غرض سے سہولتیں فراہم کرے- ادھر انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری، والری آموس نے بھی ایک بیان میں یمن پر جاری حملوں میں عام شہریوں کے تحفظ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے- اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق یمن پر سعودی عرب اور اسکے پٹھوؤں کے حملوں میں پاںچ سو افراد جاں بحق اور ایک ہزار سات سو زخمی ہوئے ہیں- سعودی جارحیت میں جاں بحق ہونے والوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد دیکھی جاسکتی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button