پاکستان

یمن میں موجود پاکستانی کا پہلا قافلہ آگیا،حوثیوں نے ہمارا احترام کیا،ائیرپورٹ پر ایک پاکستانی کا بیان

یمن میں سعودی عرب کی جانب سے جنگ چھڑنے کے بعد محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے حکومتی کوشیش جاری ہیں اس سلسلے میں پاکستانیوں کا پہلا قافلہ کل رات پاکستان ہنچ گیا ہے،ان پاکستانیوں نے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ یمن کی عوام پاکستانیوں سے بہت محبت کرتی ہے، انہوں نے بتایا کہ جب ہمارا قافلہ صنعاء سے روانہ ہوا تو راستہ میں حوثی انقلابیوں (جو ملک میں امن وامان اور یمنی عوام کی بالادستی سمیت غیرملکی سعودی و امریکی مداخلت کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کررہیں) نے ہمارے قافلے کو روکا، تفتش کی اور عزت سے ہمارے قافلہ کو ہماری منزل کی جانب روانہ کردیا، انہوں نے ہمیں کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا، ان پاکستانیوں نے یمن میں محصور دیگر پاکستانیوں سمیت یمن میں امن و امان کے لئے دعاء کی۔

یمن میں حوثی انقلابیوں اور دہشتگرد تنظیم طالبان اور دولت اسلامیہ کا موازنہ کرنے والوں کے لئے پاکستانیوں کے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ پیغام رسائی کرتا ہے کہ طالبان اور دولت اسلامیہ اسلام دشمن اور انسانیت دشمن تنظیں ہیں جو غیرملکیوں سمیت کسی بھی قانوں کی پاسداری نہیں کرتے جبکہ حوثیوں نے عالمی قانوں اور اسلامی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستانیوں کو راستہ دیا جو اس بات کی دلالت ہے حوثی صرف اپنے حقوق کے لئے اپنے دشمن سے لڑرہے ہیں۔ جبکہ یہی قافلہ اگر دولت اسلامیہ یا طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہوتا تو قارئین بہتر جانتے ہیں کہ وہ انکے ساتھ کیا سلوک کرتے۔لہذا اب پاکستان کی بھی ذمہ داری ہے کہ جسطرح یمنی عوام نے پاکستانیوں کا احترام کیا انہیں پاکستان کی طرف روانہ کیااسی طرح پاکستان بھی بڑائی کا ثبوت دیتے ہوئے یمن میں پاکستان کی مداخلت کے دعویٰ سے پیچھے ہٹے اور وہاں امن قائم کرنے اور اس جنگ کو روکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button