مشرق وسطی

شام کی فوج نے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

شام کی فوج نے مختلف کاروائیوں میں دسیوں تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہےکہ شام کی فوج نے مختلف آپریشنوں میں صیہونی حکومت اور بعض عرب ملکوں سے وابستہ دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے- شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں الزبدانی پہاڑیوں پر کارروائیاں کیں جن میں دسیوں تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے- اطلاعات کے مطابق شام کی فوج نے ملک کے شمالی مغربی شہر ادلب کے قریب حملے کرکے دسیوں تکفیری دہشتگردوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا- ان دہشتگردوں کو ترکی کی حکومت کی طرف سے لاجسٹیک اور فوجی حمایت حاصل تھی- دہشتگردوں نے اپنی ویب سائٹوں پر اعتراف کیا ہےکہ ان کے سیکڑوں افراد ادلب کے اطراف میں مارے گئے ہیں- مرکزی صوبے حمص میں بھی شام کی فوج نے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پرحملے کرکے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا- ادھر اطلاعات ہیں کہ فوج نے حلب کے مضافات میں ترکی سے آنے والی رسد لائنوں کو تباہ کردیا ہے- فوج کی اس کارروائی میں جبھۃ الشامیہ، جبھۃ انصارالدین اور حرکۃ احرارالشام نامی دہشتگرد گروہوں کے افراد ہلاک ہوئے ہیں- جنوبی علاقے درعا اور قنیطرہ کے مضافات میں بھی فوج نے تکفیری دہشتگردوں کے ہتھیاروں کے گوداموں کو تباہ کردیا- تکفیری دہشتگردوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ستر افراد ان حملوں میں مارے گئے ہیں – ادھر اطلاعات ہیں کہ مشرقی علاقے دیرالزور میں ایک کار بم دھماکے میں کئی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں- الرقہ کے علاقے میں بھی عوامی فورسز نے اٹھائیس دہشتگردوں کو الجلبیہ کے علاقے میں ہلاک کردیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button