پاکستان
فیصل آباد : حامد رضا سمیت 70افراد کیخلاف مقدمات درج
فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سمیت 70 افراد کے خلاف توڑ پھوڑ اور دکانیں بند کرانے کے مقدمات درج کرلیے گئے۔فیصل آباد کے تھانہ کوتوالی اور تھانہ ریل بازار میں درج کیے گئے۔ مقدمات 16 ایم پی او اور دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں،جن میں صاحبزادہ حامد رضا سمیت 10 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔گزشتہ روز تنظیمات اہلسنت اور سنی اتحاد کونسل نے ایمپلی فائیر ایکٹ اور اسکے تحت پنجاب میں ہونےوالی گرفتاریوں کے خلاف فیصل آباد میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔تاہم دکانداروں کی جانب سے کاروبار بند نہ کرنے پر نامعلوم ڈانڈا بردار افراد نے دوکانیں بند کرانے کی کوشش کی تھی