عراق

عراقی آرمی کا3صوبوں پرحملے،58داعشی دہشت گردہلاک۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج عراقی عسکری دفترسے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ شب 3صوبوں میں بیک وقت مسلح دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف آپریشن کیاگیاجس کے نتیجے میں58دہشت گردہلاک،49آتش گیرموادناکارہ بنائے گئے۔

السومریۃ نیوزرپورٹ کے مطابق عراقی عسکری قیادت نے آج اس بات کابڑے وثوق کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ گزشتہ شب داعش کے خلاف ہونے والے آپریشن میں دہشت گردوں کوکمرتوڑ نقصانات سے دوچارکیاگیاہے،اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ58دہشت گردہلاک جبکہ ان کے قبضے سے 49آتش گیرموادپکڑے گئے ہیں۔
کہاجاتاہے کہ اس وقت عراق کی امن ومان کی صورت حال بہتری کی طرف گامزن ہے جہاں عسکری قیادت داعشی دہشت گردوں کومسلسل نقصانات سے دوچارکررہی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردعلاقے سے بھاگنے پرمجبورہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button