دنیا

بوکو حرام نے نائیجیریا میں درجنوں جہادی دلہنوں کو قتل کردیا ہے

انائیجیریا میں القاعدہ سے وابستہ بوکوحرام گروہ نے جس نے حال میں داعش جیسے سفاک اور تکفیری گروہ سے الحاق کا اعلان کیا ہے، ایسی درجنوں بے گناہ خواتین کو قتل کردیا جہنیں انہوں نے جبری طور پر جہادی دلہنیں بنا رکھا تھا- اطلاعات کے مطابق نائیجریا کے شمال مشرقی علاقے گیمبورو میں دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے حملہ کرکے گیارہ عام شہریوں کو بھی ہلاک کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گیمبورو پر حملے سے پہلے بوکو حرام کے دہشت گردوں نے "باما گاؤں” میں ان درجنوں خواتین کو گردنیں کاٹ کر قتل کردیا جن سے شدت پسندوں نے جبری طور ناجائز تعلقات قا‏‏ئم کر رکھے تھے۔ گیمبورو کے علاقے کو پچھلے مہینے چاڈ کے فوجیوں نے آزاد کرالیا تھا، لیکن گذشتہ ہفتے چاڈ کے فوجیوں کے انخلا کے بعد دہشت گردوں نے علاقے پر قبضے کے لیے حملے پھر تیز کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ "بوکوحرام” نظریاتی طور پر سعودی دربار سے وابست نام نہاد مفتیوں سے متاثر ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button