سعودی عرب

مکہ مکرمہ، ایک ڈاکٹرشامی حکومت کے حق میں ٹویٹ کرنے پرگرفتار۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں ایک ڈاکٹرکوشام میں بشاالاسد کی حکومت کے حق میں ٹویٹ کرنے پرجیل میں ڈال دیاہے۔

العھدنیوزنےاخبار”الوطن”کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ آج مکہ مکرمہ میں سعودی حکام نے عرفات ہسپتال کے ڈائریکٹرڈاکٹربندرقدیرکواس وقت گرفتارکرکے جیل میں ڈال دیاجب اس کی طرف سے شامی حکومت کے حق میں ٹویٹ کیاگیاتھا،موصوف اس وقت جیل کے اندرتفتیش کے مراحل سے گزررہاہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹربندرقدیرنے دوران تحقیق کہاکہ یہ ٹویٹ آج سے4ماہ قبل نشر ہوا تھاجبکہ میں نے اسی وقت ہی ڈیلیٹ کیاتھا۔
تاہم ڈاکٹرعبدالقادرقدیرکوعرفات ہسپتال کی ڈائرکٹر شب کے عہدے سے معزول کیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button