مقبوضہ فلسطین

ساز باز مذاکرات بیہودہ اور لاحاصل ہیں، حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی حکومت کے ساتھ ساز باز کے مذاکراتی عمل کو فضول اور لاحاصل قراردیا ہے
فلسطین الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے کہا ہےکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو کی جانب سے، انیس سو سرسٹھ کی سرحدوں سے پیچھے نہ ہٹنے اور ایک آزدا فلسطینی مملکت کے قیام کی مخالفت کرنے سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ تنازعے کے حل کے لئے صیہونی حکومت کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ واصح رہے کہ صیہیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین تنیاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی بستی جبل ابو غنیم میں اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا ہے کہ اگر ایک بار اور وہ اسرائیلی وزیر اعظم بن گئے تو کبھی بھی ایک آزاد فلسطینی مملکت قائم نہیں ہونے دیں گے اور مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں مزید یہودی کالونیوں کی تعمیر کروائیں گے۔ غاصب اسرائیلی حکومت کے پارلیمانی انتخابات کے لئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button