عراق

عراق جہاد: امام علی(ع) بٹالین کے ڈپٹی کمانڈر شہید

رضاکار فورس کی ایک بٹالین امام علی(ع) کے ڈپٹی کمانڈر عراق کے شہر تکریت میں داعش کے خلاف ہوئی جنگ میں شہید ہو گئے ہیں۔

امام علی بٹالین نے ایک یبانیہ جاری کر کے کہا ہے کہ اس بٹالین کے ڈپٹی کمانڈر سید علی موسوی عراق کے شہر تکریت میں داعش کے خلاف ہوئے عظیم آپریشن کے دوران شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کے متعدد شہروں پر داعش کے قبضے کے بعد آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے جہاد کفائی کے حکم پر مبنی فتوے پر لبیک کہتے ہوئے عراقی عوام نے کئی ناموں سے رضاکارانہ فورس کے گروپ تشکیل دئے۔ امام علی گروپ بھی اسی رضاکار فارس کا ایک حصہ ہے جو ’’شبل الزیدی‘‘ کی سربراہی میں تشکیل پایا جس کے ڈپٹی کمانڈر سید علی موسوی تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button