سعودی عرب

سعودیہ کے وہابی مفتی نے اللہ کے گھر مسجد میں ڈانس کرنے کو حلال قرار دیدیا

سعودی عرب کے ایک سلفی وہابی مبلغ شیخ عائض القرنی نے مسجد میں رقص کے جائز ہونے پر اپنے جذبات کا اعلان کرتے ہوئے وضاحت کی ہے : مفتی صاحب کہتی ہیں کہ حبش کے رہنے والے حبشی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں مسجد میں رقص کی لیکن رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سلسلہ میں اعتراض نہیں کیا اور یہ مسجد میں رقص کے جائز ہونے کو بیان کرتا ہے ۔

اس موقع پر اس وہابی مفتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہودیوں کا احترام اور ان کو کھلانا و پلانا اور ان کی دعوت کرنا بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں انجام پایا اور حضور نے بھی یہودیوں کی دعوت کی ہے اور اپنے گھر پر ان کو کھانا کھلایا ہے ۔

شیخ عائض القرنی نے تاکید کی کہ عوام دوسروں کے رد عمل کی خوف کی وجہ سے اس مسائل پر عمل کرنے سے خوف کھاتے ہیں کیونکہ ان کو یقین ہے کہ دوسروں کی طرف سے حملہ ہو گا اور وہ قتل کر دئے جائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button