پاکستان

حکمرانوں کے اپنے لوگ دہشت گرد تنظیموں سے رابطے رکھیں گے تو دہشتگردی کیسے ختم ہو گی؟ علامہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جب حکمرانوں کے اپنے لوگ کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے رابطے رکھیں گے تو دہشت گردی کیسے ختم ہو گی۔؟ (ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کے حمایتوں کو گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیں، صرف ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔ لاہور یوحنا آباد میں دھماکوں میں بے گناہوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم شور مچا مچاکر تھک گئے ہیں کہ (ن) لیگ کی صوبائی کابینہ کے بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ آج بھی روابط ہیں لیکن کوئی ہماری اس بات پر توجہ نہیں دیتا، جس کی وجہ سے آج بھی پنجاب میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور بے گناہ لوگ اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردوں کو گرفتار کریں لیکن دہشت گردوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ان دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر بھی ہاتھ ڈالنا ہو گا ورنہ مکمل دہشت گردی کا خاتمہ ایک خواب ہی رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button