ایران

طاقتور ایران کو دشمن سے کوئی پریشانی نہیں

سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف محمد علی جعفری نے کہا ہےکہ ہم اس قدر طاقتور ہوچکے ہیں کہ ہمیں دشمن کی نا معقول حرکتوں سے کوئی تشویش نہیں ہے۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف "جنرل محمد علی جعفری” نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنا زوال روکنے کی فکر کرنی چاہیے- انہوں نے کہاکہ ہم اس حدتک طاقتور ہوچکے ہیں کہ ہمیں دشمن کی غیر معقول حرکتوں سے کوئی تشویش لاحق نہیں ہے- "جنرل محمد علی جعفری” نے تسنیم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اگر دشمنوں نے اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کوئی احمقانہ اقدام کیا تو ہم انہیں نابود کرنے کی سمت قدم بڑھائیں گے- "جنرل محمد علی جعفری” نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم اسلام کو طاقت کے قطب کی حیثیت سے تعبیر فرمایا ہے اور امریکہ کو دنیا کا انتظام چلانے والے ملک سے گھٹا کر ایک کھلاڑی ملک کا نام دیا ہے، کہا کہ آج دشمنوں کی جانب سے عالم اسلام پر تسلط جمانے کی راہیں اس حکیم اور پاک و بابرکت رہبر کی وجہ سے مسدود ہوگئی ہیں اور امریکہ کی طاقت کا گراف گرتا ہی چلا جارہا ہے- "جنرل محمد علی جعفری” نے کہا کہ ہم اس قدر طاقتور ہوچکے ہیں کہ ہمیں دشمن کی نامعقول حرکتوں سے کوئی پریشانی نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ ہم دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بناکر آگے بڑھ جائیں گے- انہوں نے کہاکہ معاصر اریخ نے ہمارے لئے یہ بات ثابت کردی ہے کہ دشمن کی طرف سے ہمارے اوپر پابندیاں لگائی جائیں یا حملوں کی دھمکیاں دی جائیں ہم سب کو ناکام بنادیں گے- سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف نے کہا کہ امریکہ کو اپنے زوال کے روکنے کی کوئی فکر کرنی چاہیے اور ہمیں اس بات پر تعجب ہے کہ دشمن آخر کس وجہ سے خطیر اخرات والی اپنی غیرموثر سازشوں پر اصرار کررہا ہے- انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹراٹیجی ایسی ہے جو نہایت ٹھوس اور (فیصلہ کن) کام تمام کرنے والی ہے- انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمن کو اسکے متکبرانہ اور ظالمانہ اھداف کے حصول میں ناکام بنادیا ہے اور اب ہمارے پاس ہر طرح کے وسائل و ذرایع ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button