عراق

عراقی مشترکہ فورسزکاتکریت میں پیش قدمی،تیل کے کنویں پرکنٹرول۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج عراقی مشترکہ فورسزنے تکریت کے شمال مشرق میں واقع علاقے عجیل النفطی میں تیل کے کنووں پرکنٹرول کرتے ہوئے آگے کی جانب پیش قدمی کی ہے جس کے نتیجے میں ایک بستی”تل قصیبیہ”کوآزادکرایاہے۔
السومریہ نیوزرپورٹ کے مطابق آج عراقی مشترکہ فورسزنے تکریت کے عجیل النفطی نامی بستی میں واقع ایک تیل کے کنویں پرکنٹرول کرنے کے ساتھ آگےمزید ایک اوربستی کوبھی دہشت گرد تنظیم داعش کی چنگل سے آزادکرایاہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ دوسری جانب الکرمہ کے مشرق میں جاری”شہیدنجم الدین سوڈانی آپریشن”اپنی کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے جواس وقت اپنے چوتھے روزمیں داخل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں آج84داعشی دہشت گردہلاک ہوچکے ہیں،جبکہ8بارودسے بھری گاڑیاں تباہ کرنے کےساتھ 101 بمب بھی ناکرہ بناچکے ہیں۔
اس حوالےسےوزارت داخلہ کےترجمان نے ذرائع کوبتایاہے”الکرمۃ”میں گزشتہ جارروزسے جاری آپریشن کے نتیجے میں اب تک کل350داعشی دہشت گردمارے جاچکے ہیں،جبکہ20گاڑیاں تباہ، 382 بمب ناکارہ،اور81بم بنانے والے مراکزکومسماکیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button