مشرق وسطی

بحرین:ظالم آل خلیفہ کوآج ہی سے ملکی اصلاحات شروع کرنی چاہئیے۔شیخ عیسیٰ قاسم

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) بحرین کے مقتدرعالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہاہے کہ ظالم حکومت آل خلیفہ کوملک کی خراب صورت حال کی اصلاح جلدازجلد کرناچاہئے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے گزشتہ روزایک بیان’’آج ہی،کل نہیں‘‘کے عنوان سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ظالم آل خلیفہ کی حکومت کوملک میں بہرحال اصلاح کرنی پڑےگی۔اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہآیۃ عیسیٰ قاسم نے کہاکہ لہٰذا آج ہی سے اصلاحی عمل کاآغازکرناچاہئے اسے اب کل کے لئے مئوخرکرنے کی ہرگزضرورت نہیں ہے،اس لئے اب عوام کے اندرمزیدظلم وبربریت برداشت کی طاقت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button