پاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ نے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سے دیرانہ تعلقات کا راز فاش کردیا

کالعدم سپاہ صحابہ کے مولانا احمد لدھیانوی دہشتگرد اور اورنگزیب فاروقی دہشتگرد نے اپنی پارٹی کے رہنما ڈاکڑ فیاض کے قتل کے بعد ایک اجلاس میں اس بات کا انکشاف کیا کہ جو جماعتیں اور گروہ ہمیں کالعدم کہتے ہیں کہ وہ در پردہ آکر ہماری منتیں کرتے ہیں، جنگ اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر نے کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سے خفیہ تعلقات کا راز افشانہ کردیا ہے، دوسری طرف ان دہشتگردوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے اپنی جماعت سے فرقہ واریت پھیلانے والے رہنمائوں (دہشتگردی کے خلاف بولنے والے رہنماؤں۔ ادارہ) کو نہ نکالا تو کالعدم سپاہ صحابہ انہیں بھی اپنا مخالف اور حریف قرار دے گی۔

ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والا یہ متنازعہ بیان پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کالعدم سپاہ صحابہ (دہشتگردوں) کے ساتھ گھیرے مراسم کی طرف نشاندہی کررہا ہے، اور بظاہر انہیں کالعدم دیکر پس پردہ ملک میں دہشتگردی کی کھلی اجازت دینے کی طرف بھی اشارہ ہے، لہذا دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قومی ایکشن پلان میں کیئے جانے والے فیصلوں پر سیاسی جماعتوں بلالخصوص مسلم لیگ اور پی پی پی کے موقف کو کالعدم جماعت کی جانب سے آنے والے بیان نے واضع کردیا ہے کہ ان سیاسی جماعتوں کی نظر میں پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کی کوئی اہمیت نہیں۔

دوسری جانب اس کالعدم جماعت کے ایک دہشتگرد کی ہلاکت پر حساس اداروں کے جن افسران کو افسوس ہوا اور انہیں ایسا لگا کہ انکا بھائی ان سے جدا ہوا ہے تو معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا وہ کون سے ایسے قومی سیکورٹی اداروں میں افسران ہیں جو تکفیری دہشتگردوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ یہ ملک کے مستقبل کے لئے انتہائی خطرناک بات یے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button