ایران

غاصب صیہونی حکومت کا چپہ چپہ حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کی زد میں ہے۔سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کا چپہ چپہ حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کی زد میں ہے۔
سپاہ نیوز کے مطابق میجر جنرل محمد علی جعفری نے ایران کے جنوب مغربی صوبے”خوزستان” کے شہر رامہرمز کے جوانوں کی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ آج مقبوضہ فلسطین کے تمام علاقے حزب اللہ لبنان اور حماس کی میزائل رینج میں ہیں۔ سپاہ پاسداران کے سربراہ نے کہا کہ اس کے معنی اسرائیل کے سقوط کے ہیں- انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی اور ترقی یاقتہ ہتھیار موجود ہیں لیکن وہ اسکے باوجود بھی لبنان اور فلسطینی کی استقامت کا مقابلہ نہیں کرسکتی- سپاہ پاسداران کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائيل اور کوئي بھی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی طرح کا اقدام کرنے کی جرات نہں رکھتا- انہوں نے کہا کہ یہ امر اسلامی انقلاب کی بدولت ہے۔ میجر جنرل جعفری نے کہا کہ بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کو وجود بخشنے کا مقصد علاقے میں اسلامی بیداری کا نيز ایران، عراق اور شام و لبنان کی قوموں کے اتحاد کا سد باب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ان اھداف تک پہنچنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button