پاکستان

پاک فوج کی کارروائی میں بنوں سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار

پاک فوج نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ، جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈز برآمد کرلئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بنوں کے علاقے سرائے نورنگ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور اس دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد رسول خان کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، 3 جعلی پاسپورٹس اور 100 شناختی کارڈز بھی برآمد کئے جب کہ ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button