عراق

عراق میں سنت عبدالعزیزی کی پیروی جاری ہے

دین میں سنت پیغمبر(س)انسان کو انسانیت کا درس دینے کے لئے بتائی جاتی رہی ہے، لیکن پاکستان سے شروع ہونے والی ایک نئی سنت یزیدوں کو جنگ سے فرار ہونے کے لئے سیکھائی جارہی ہے، جس میں ایک مجاہد کسی طرح میدان جنگ سے فرار ہوسکتا ہے، ویسے تو میدان جنگ سے فرار ہونے کی روایت اسلام کی عمر کی ہے لیکن حالیہ پاکستان میں مولاناعبدالعزیز (برقعہ ) کا میدان جنگ سے بھاگنے کا عمل کافی معروف ہوا ہے اور اب دنیا بھر کے دہشتگرد مجاہدین میدان جنگ سے فرار ہونے کے لئے سنت مولانا عبدالعزیزی پر عمل کرتے ہیں۔
اس سنت پر عمل کرنا زیادہ مشکل نہیں بس آپکو زنانہ لباس پہنانا ہوگا، چہر ے پر میک اپ کرنا ہوگا، جسمانی خدوخال تبدیل کرنے ہونگے اور اپنی آواز کو صنف نازک کی آواز میں تبدیل کرنا ہوگا، اور پھر آپ تیار ہیں میدان سے فرار ہونے کے لئے۔ لیکن سنت مولانا عبدالعزیزی میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ فرار کے وقت آپ مجاہدین اسلام کے ہاتھوں گرفتار ہوجائیں گے، جسے کے لال مسجد سے فرار ہوتے ہوئےمولانا برقعہ گرفتار ہوگئے تھے۔ عراق و شام میں بھی کئی ایسے داعشی دہشتگرد گرفتار ہوئے ہیں جو زنانہ لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشیش کررہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button