پاکستان

شکاپورکےشہداکاچہلم ،شہر میں سخت سیکورٹی انتظامات

سانحہ شکار پور میں شہید افراد کا چہلم آج ہورہا ہے۔اس موقع پر شکارپور میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔شکارپور میں امام بارگاہ کربلا معلیٰ خود کش حملے میں شہید 64 افراد کا چہلم آج ہو رہا ہے۔اس سلسلے میں مرکزی تقریب لکھی در چوک پر ہوگی جس میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہونگے۔اس موقع پر شہر میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔جمعے کو کھلنے والے کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔30 جنوری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ کربلا معلیٰ میں خود کش حملے میں 64 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئےتھے

متعلقہ مضامین

Back to top button