پاکستان

ندیم افضل چن کو 8 اضافی ووٹ کیسے پڑ گئے؟، ن لیگ کا شیعہ ارکان پر شبہ

پاکستان مسلم لیگ نون نے اس امر پر تحقیقات شروع کردی ہیں کہ اس کی جماعت کے کن آٹھ ارکان نے پنجاب سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ندیم افضل چن کو ووٹ ڈالے۔ ذرائع نےنمائندے کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ نون کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سینیٹ کے امیدوار ندیم افضل چن کو مسلم لیگ نون میں موجود شیعہ ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔ نون لیگ کی جانب سے ان ارکان کی نشاندہی پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی امکان ہے کہ مسلم لیگ نون ان ارکان کیخلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button