ایران

ایران کا پاکستان سے کالعدم جنداللہ کے سرغنہ عبدالسلام ریگی کی حوالگی کا مطالبہ

تہران: جمہوری اسلامی ایران نے پاکستان سے کالعدم دہشتگرد تنظیم ’’جند اللہ‘‘ کے جنگجو کمانڈر عبدالستار ریگی کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایران میں انٹرپول کے سربراہ مسعود رضوانی کے حوالے سے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے کالعدم دہشتگرد تنظیم ’’جند اللہ‘‘ کے کمانڈر اور ایران کو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد عبدالستار ریگی کو سرحد کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔ ایران نے سرکاری سطح پر عبدالستار ریگی کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دہشتگرد عبدالستار ریگی کی گرفتاری کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔ واضح رہے کہ دہشتگرد ’’عبدالستار ریگی‘‘ کالعدم دہشتگرد تنظیم ’’جند اللہ‘‘ کے سابق سرغنہ عبدالمالک ریگی کا قریبی رشتہ دار ہے، جسے ایران کے اندر متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں کے باعث جون 2010ء میں ایران نے پھانسی دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button