ایران

امریکہ، سپاہ کے نئے ہتھیار کی صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرسکتا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل علی فدوی نے کہا ہے سپاہ ہرلمحے علاقے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے-
سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل علی فدوی نے کہاکہ اگر چہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی سمندری علاقہ ہے لیکن امریکی اس بات کو اچھی طرح جانتے ہيں کہ وہ ایران کے لئے خلیج فارس کی جانب سے کوئی خطرہ پیدا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ایڈمیرل علی فدوی نے العالم سے خصوصی انٹرویو میں سپا پاسداران کی حالیہ نویں پیغمبراعظم فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جدید اور اسٹراٹیجیک اور غیر معمولی خصوصیت کے حامل ہتھیار حاصل کرلئے ہیں- انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ کہہ رہا ہے کہ اس کو ان ہتھیاروں سے کوئي تشویش نہيں ہے لیکن وہ اپنی پریشانی کو نہیں چھپا سکتا – سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل فدوی نے سمندر کے نیچے سے سمندرکی سطح پر مار کرنے والے سپاہ کے نئے میزائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حالیہ فوجی مشقوں میں جس نئے ہتھیار کا تجربہ کیا ہے وہ ایک خاص اور اسٹراٹیجیک ہتھیار ہے اور امریکہ اس ہتھیار کی طاقت اور صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرسکتا-

متعلقہ مضامین

Back to top button