پاکستان
ہنگو:کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار،
ہنگو کے نواحی علاقے بگٹو میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ، ملزموں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق بگٹو میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جس دوران دہشتگرد پکڑے گئے ۔ چاروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ، ملزموں کے قبضے سے راکٹ لانچر کے گولے ، ایک آر پی جی ، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے