عراق

عراق:جنرل قاسم سلیمانی کاتکریت پہنچنے پر”لبیک یارسول”کے نعروں میں شاندار استقبال

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)عراقی صوبہ صلاح الدین کے مرکزی شہر تکریت کوعراقی فوج نے مقامی عوامی فورس کی مددسے مکمل طورپرمحاصرے میں لیاہے،جہاں دہشت گردتنظیم داعش کے اہم ٹھکانوں پرمیزائیل داغے گئے۔

ادھرفارس نیوزایجنسی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزایران کے القدس فورس کے کمانڈرانچیف جنرل قاسم سلیمانی عراقی فوجی اعلیٰ قیادت کومشورہ دینے کے تکریت پہنچ چکے ہیں،جہاں عراقی افواج سمیت مقامی،عوامی فورس نے”لبیک یارسول اللہ”کے بلندشگاف نعروں میں ان کا شانداراستقبال کیا۔کہاجاتاہے کہ اس سے قبل بھی جنرل قاسم سلیمانی”جرف النصر”سمیت عراق کے کئی دیگراہم علاقوں اور شہروں کومسلح دہشت گردتنظیم داعش کے قبضے سے آزادکرانے میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔ ذرائع کاکہناہےتکریت دہشت گردوں کے انتہائی اہم ترین مراکزمیں شامل ہوتاہے جودارالحومت بغداد سے شمال مغرب کی جانب140کلومیٹرکے فاصلے پرواقع ہے،جہاں عراقی فورسزنے دہشت گردوں کے خلاف خاص طورسے مقامی عوامی فورس کے تعاون سے گزشتہ دنوں سے اہم پیش قدمیاں کی ہے۔خیال رہے امریکی اتحادی افواج کی جانب سے تکریت کوآزادکرانے میں کسی بھی قسم کی کوئی پیش قدمی سامنے نہیں آئی ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق اس وقت تکریت پرمختلف فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں شہرکےمشرقی اطراف میں واقع دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے تباہ کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button